مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(إِذْنُ النِّسَاءِ بِالمَجِيءِ إِلَى المَسْجِدِ) باب: عورتوں کو مسجد میں جانے کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 1082
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ حُظُوظَهُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِذَا اسْتَأْذَنَّكُمْ» . فَقَالَ بِلَالٌ: وَاللَّهِ لَنَمْنَعُهُنَّ. فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتقول أَنْت لنمنعهنالشیخ عبدالستار الحماد
بلال بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب خواتین تم سے (مسجد جانے کی) اجازت طلب کریں تو تم انہیں مسجد کے ثواب سے محروم نہ رکھو (یہ سن کر) بلال ؒ نے کہا: اللہ کی قسم! ہم انہیں ضرور روکیں گے، تو عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں فرمایا: میں کہتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اور تم کہتے ہو، ہم انہیں روکیں گے۔ رواہ مسلم۔