مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(بَيَانُ سُجُودِ التِّلَاوَةِ فِي سُورَةِ صٓ) باب: سورہ صٓ میں سجدہ تلاوت کا بیان
حدیث نمبر: 1038
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي (ص) وَقَالَ: سَجَدَهَا دَاوُدُ تَوْبَةً وَنَسْجُدُهَا شُكْرًا. رَوَاهُ النَّسَائِيُّالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورۂ صٓ کی تلاوت پر سجدہ کیا اور فرمایا: ’’داؤد ؑ نے توبہ کے لیے سجدہ کیا جبکہ ہم بطور شکر سجدہ کرتے ہیں۔ ‘‘ صحیح، رواہ النسائی۔