مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(حِمَايَةُ مَوْضِعِ السُّجُودِ مِنَ الحَرَارَةِ) باب: سجدہ کی جگہ کو گرمی سے بچانا
حدیث نمبر: 1011
وَعَنْ جَابِرِ قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي الظُّهْرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فآخذ قَبْضَة من الْحَصَى لتبرد فِي كفي ن أَضَعُهَا لِجَبْهَتِي أَسْجُدُ عَلَيْهَا لِشِدَّةِ الْحَرِّ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وروى النَّسَائِيّ نَحوهالشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز ظہر ادا کر رہا تھا، میں نے کنکریوں کی مٹھی بھری تاکہ وہ میری مٹھی میں ٹھنڈی ہو جائیں، میں گرمی کی شدت کی وجہ سے ان پر سجدہ کیا کرتا تھا۔ ابوداؤد، اور امام نسائی نے بھی اسی کی مثل روایت کیا ہے۔ اسنادہ حسن۔