المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ لَا يَتِمُّ شَهْرَانِ جَمِيعًا باب: دو مہینوں کے مسلسل مکمل نہ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 992
وَقَالَ مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الرُّكَيْنِ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : الشَّهْرُ ثَلَاثُونَ ، وَالشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مہینہ تیس دن کا ہوتا ہے اور مہینہ انتیس دن کا (بھی) ہوتا ہے۔“
ائمہ حدیث کے نزدیک اس کلام کا مقصد قمری مہینے کی شرعی حیثیت کو واضح کرنا ہے کہ اسلامی تقویم میں چاند کے مہینے کی مدت کبھی مکمل تیس ایام ہوتی ہے اور کبھی رویتِ ہلال کی بنیاد پر انتیس ایام پر مشتمل ہوتی ہے۔