المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الصُّفُوفِ عَلَى الْجَنَازَةِ باب: نمازِ جنازہ کی صفوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 868
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عَلَى جَنَائِزِ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ ، فَجَعَلَ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِيهِ ، وَالنِّسَاءَ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ ، وَكَبَّرَ أَرْبَعًا .ترجمہ
موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی معیت میں مردوں اور عورتوں کے ایک ساتھ کئی جنازوں کی نماز ادا کی، تو آپ رضی اللہ عنہ نے مردوں کے جنازوں کو اپنی جانب یعنی امام کے قریب رکھا اور عورتوں کے جنازوں کو قبلہ کی سمت رکھا، اور آپ رضی اللہ عنہ نے نمازِ جنازہ میں چار تکبیریں کہیں۔