المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْأَمْرِ بِالتَّجَمُّلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن زینت اختیار کرنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 710
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَانِ يَلْبَسُهُمَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَإِذَا انْصَرَفَ طَوَاهُمَا ، وَرَفَعَهُمَا .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کے پاس دو (مخصوص) کپڑے تھے جنہیں آپ ﷺ جمعہ کے دن زیب تن فرمایا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ (نمازِ جمعہ سے) فارغ ہو کر واپس تشریف لاتے تو انہیں لپیٹ کر (تہہ کر کے) سنبھال دیا کرتے تھے۔“
اس حدیث کو امام حارث نے اپنی مسند (710) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن عمر الواقدی راوی ضعیف ہے، البتہ دیگر شواہد و آثار کی بنا پر جمعہ کے لیے لباسِ فاخرہ کی اصل ثابت ہے۔