المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْغُسْلِ لِلْجُمُعَةِ باب: نمازِ جمعہ کے لیے غسل کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 687
وَقَالَ أَيْضًا : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ : سَمِعْتُ سَعْدًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ : مَا كُنْتُ أَحْسَبُ أَنَّ أَحَدًا يَدَعُ الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میرا یہ گمان بھی نہیں تھا کہ کوئی شخص جمعہ کے دن غسل کرنا چھوڑ دے گا۔“
اس اثر کو امام ابن ابی شیبہ نے المصنف میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف راوی ہے، تاہم جمعہ کے غسل کی تاکید و اہمیت میں دیگر صحیح احادیث موجود ہیں۔