المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ السِّوَاكِ باب: مسواک کا بیان۔
حدیث نمبر: 62
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ ثَعْلَبَةَ الْعَبْدِيُّ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : " إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا انْتَبَهَ مِنَ اللَّيْلِ دَعَا جَارِيَةً يُقَالُ لَهَا : بَرِيرَةُ - بِالسِّوَاكِ " .ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ کا معمول مبارک تھا کہ جب آپ ﷺ رات کے وقت نیند سے بیدار ہوتے تو اپنی ایک خادمہ کو، جن کا نامِ نامی بریرہ تھا، مسواک لانے کے لیے طلب فرماتے تھے۔“