المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ رَوَاتِبِ الصَّلَاةِ وَالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا باب: سننِ رواتب اور ان کی پابندی کا بیان۔
حدیث نمبر: 612
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : أَسَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِرَاءَةَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ، وَكَانَ يَقْرَأُ فِيهِمَا : قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ، وَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ فجر (کی نماز) سے پہلے کی دو رکعتوں (سنتوں) میں قرآت بہت ہی پست آواز میں یعنی خفیہ طور پر فرماتے تھے، اور آپ ﷺ ان دونوں رکعتوں میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ [سورة الكافرون: 1] اور ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] تلاوت فرمایا کرتے تھے۔“
یہ حدیث فجر کی سنتوں میں آواز پست رکھنے اور ان میں مذکورہ دو سورتوں کی تلاوت کے مسنون ہونے پر دلالت کرتی ہے، جسے محدثین نے سنتِ فجر کے باب میں بطورِ خاص ذکر کیا ہے۔