المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
صفة الصلاة— نماز کے طریقے اور کیفیت کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِاللَّيْلِ باب: رات کے وقت مسجد پیدل جانے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 564
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، ثَنَا مَيْسَرَةُ ، عَنْ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ ، قَالَا : خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلًا فِيهِ : وَمَنْ مَشَى إِلَى مَسْجِدٍ مِنَ الْمَسَاجِدِ فَلَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عَشْرُ حَسَنَاتٍ ، وَتُمْحَى عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ ، وَتُرْفَعُ بِهَا عَشْرُ دَرَجَاتٍ .
هَذَا حَدِيثٌ مَوْضُوعٌ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک طویل خطبہ ارشاد فرمایا جس میں یہ بات بھی موجود تھی کہ: ”جو شخص اللہ کی مساجد میں سے کسی بھی مسجد کی طرف (نماز کی ادائیگی کے لیے) پیدل چل کر جائے، تو اس کے ہر اس قدم کے عوض جو وہ اٹھاتا ہے، اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اس کے نامہ اعمال سے دس برائیاں مٹا دی جاتی ہیں اور اسی کے سبب (جنت میں) اس کے دس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں۔“
یہ حدیث موضوع (من گھڑت) ہے۔