المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
صفة الصلاة— نماز کے طریقے اور کیفیت کا بیان۔
بَابُ التَّشَهُّدِ باب: تشہد کا بیان۔
حدیث نمبر: 519
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : لَقِيتُ الْأَسْوَدَ ، فَقُلْتُ لَهُ : إِنَّ أَبَا الْأَحْوَصِ يَزِيدُ عَنْ عَبْدِ اللهِ - فِي التَّشَهُّدِ - الْمُبَارَكَاتِ ، فَقَالَ : ائْتِهِ فَانْهَهُ عَنْ هَذَا ، وَقُلْ لَهُ : إِنَّ عَبْدَ اللهِ عَلَّمَ عَلْقَمَةَ التَّشَهُّدَ ، فَعَقَدَهُنَّ فِي يَدِهِ .
صَحِيحٌ .ترجمہ
ابواسحاق سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میری ملاقات اسود بن یزید سے ہوئی تو میں نے ان سے کہا کہ بلاشبہ ابوالاحوص، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے تشہد کی روایت میں ”المبارکات“ کے لفظ کا اضافہ کرتے ہیں، اس پر اسود نے کہا: تم ان کے پاس جاؤ اور انہیں اس اضافے سے روک دو، اور انہیں بتاؤ کہ یقیناً سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے علقمہ کو تشہد کے کلمات سکھائے تھے اور (تعداد و الفاظ کی پختگی کے لیے) انہیں اپنے ہاتھ کی انگلیوں پر شمار کیا تھا۔
یہ حدیث صحیح ہے۔