المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
صفة الصلاة— نماز کے طریقے اور کیفیت کا بیان۔
بَابُ مَا يُسْجَدُ عَلَيْهِ باب: جن چیزوں پر سجدہ کیا جائے، ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 501
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، قَالَ : أَمَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا سَجَدْنَا : أَنْ نَضَعَ مَرَافِقَنَا وَسَوَاعِدَنَا عَلَى الْأَرْضِ فَذَكَرْتُهُ لِطَاوُسٍ ، فَقَالَ : كَذِبٌ .ترجمہ
ابوالاحوص رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ”جب ہم سجدہ کریں تو اپنی کہنیاں اور اپنے بازو زمین پر بچھا دیا کریں۔“ ابوالاحوص بیان کرتے ہیں کہ پھر میں نے اس بات کا ذکر امام طاؤس رحمہ اللہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ بات غلط ہے۔“
اس اثر کو امام ابن ابی شیبہ نے المصنف (2749) میں روایت کیا ہے، امام طاؤس کا قول ”کذب“ حجازی محاورے کے مطابق خطا اور غلطی کے معنی میں ہے کیونکہ سجدے میں بازو بچھانا نبی کریم ﷺ کی سنت اور آپ کے واضح احکامات کے خلاف ہے۔