المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
فضل البلدان— شہروں اور علاقوں کی فضیلت کا بیان۔
فَضْلِ نعمان باب: نعمان کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 4203
قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : نِعْمَ الْمُرْضِعُونَ أَهْلُ نَعْمَانَ .ترجمہ
سیدنا طلحہ بن عمرو الحضرمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وادیِ نعمان کے رہنے والے کیا ہی بہترین دودھ پلانے والے (رضاعی پرورش کرنے والے) ہیں۔“
اس حدیث کی سند میں ایک راوی مبہم (نامعلوم) ہے اور یہ روایت مرسل ہے۔