المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
فَضْلِ جعفر بن أبي طالب وزيد بن حارثة رضوان اللَّهُ عليهما باب: سیدنا جعفر بن ابی طالب اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4037
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : كَانَ حُصِرَ فِيمَا قِيلَ مِنْ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ تِسْعُونَ ، بَيْنَ ضَرْبَةٍ بِسَيْفٍ وَطَعْنَةٍ بِرُمْحٍ .
أَصْلُهُ فِي الصَّحِيحِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے متعلق جو بیان کیا گیا اس کے مطابق (غزوہ موتہ میں) ان کے جسمِ اطہر پر لگنے والے زخموں کی تعداد نوے (90) شمار کی گئی تھی، جن میں تلواروں کے وار اور نیزوں کے زخم شامل تھے۔“
اس حدیث کی اصل صحیح (بخاری) میں موجود ہے۔