المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ فضائل فاطمة صَلَّى اللَّهُ وَسَلَّمَ عَلَى أبيها وعليها رضي اللَّهُ عنها وَفَضْلِ ابنيها رضي اللَّهُ عنهما باب: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور ان کے دونوں بیٹوں رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3963
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ : إِنَّ أُمَّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ : سَمِعْتُ الْجِنَّ تَنُوحُ عَلَى الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .
3963 \ 2 - وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا حَمَّادٌ ، بِهِ .ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ ”میں نے جنات کو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی (مظلومانہ شہادت) پر نوحہ خوانی اور گریہ و زاری کرتے ہوئے سنا ہے۔“
امام احمد بن منیع اور عبد بن حمید نے اس حدیث کی تخریج کی ہے اور اس کی سند میں حماد بن سلمہ موجود ہیں جنہوں نے عمار کے واسطے سے اسے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نقل کیا ہے۔