المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ الرَّحْمَنِ باب: سورہ رحمٰن۔
حدیث نمبر: 3740
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا صَدَقَةُ بْنُ هُرْمُزَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : فَقَرَأَ عَلَيْنَا هَذِهِ الْآيَةَ : وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ وَإِنْ زَنَى ، وَإِنْ سَرَقَ قُلْتُ : إِنَّ النَّاسَ لَا يَقْرَؤُونَهَا هَكَذَا ، فَأَعَادَهَا ثَلَاثَ مِرَارٍ ، وَقَالَ : هَكَذَا قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .ترجمہ
محمد بن سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، انہوں نے ہمارے سامنے یہ آیتِ مبارکہ ﴿وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ﴾ [سورة الرحمن: 46] تلاوت فرمائی اور (ساتھ یہ کلمات بھی کہے): ”خواہ اس نے زنا کیا ہو اور خواہ اس نے چوری کی ہو“، میں نے عرض کی کہ لوگ تو اس آیت کو اس طرح نہیں پڑھتے؟ تو انہوں نے تین مرتبہ اسی جملے کا اعادہ فرمایا اور کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح قراءت فرمائی تھی“۔
مسند ابی یعلی: 3740، اس کی سند میں موجود راوی صدقہ بن ہرمز ضعیف ہے، تاہم یہ ایک تفسیری قراءت کے طور پر منقول ہے۔