المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ الْمَائِدَةِ باب: سورت المائدہ۔
حدیث نمبر: 3587
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : " هُمْ قَوْمُ هَذَا " ، يَعْنِي قَوْلَهُ : فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ .ترجمہ
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”یہ اسی قوم سے تعلق رکھتے ہیں“، آپ ﷺ کی مراد اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اس فرمانِ عالی شان سے تھی: ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾ [سورة المائدة: 54] ”پس عنقریب اللہ ایسی قوم لائے گا جن سے وہ خود محبت فرماتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے“۔
اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، اس کی سند حسن درجے کی ہے اور دیگر کتبِ حدیث میں موجود شواہد اس کی صحت کی تائید کرتے ہیں۔