المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب أحاديث الأنبياء عليهم الصلاة والسلام— انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات و احادیث کا بیان۔
بَابُ أخبار موسى وهارون عليهما الصَّلَاةِ والسلام باب: حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہما السلام کے واقعات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3457
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثَنَا سَلَّامٌ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " فُلِقَ الْبَحْرُ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کی نجات کے لیے سمندر کو عاشورہ (دس محرم الحرام) کے دن ہی دو لخت کیا گیا تھا۔“
مسند ابویعلیٰ: 3457، اس روایت کی سند میں یزید الرقاشی اور زید العمی دونوں راویوں کے ضعف کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔