المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب العلم— علم کے فضائل اور آداب کا بیان۔
بَابُ التحذير مِنْ الكذب عَلَى رسول اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: رسول اللہ ﷺ کی طرف جھوٹ منسوب کرنے سے ڈرانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3106
حَدَّثَنَا فُضَيْلٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا لِيُضِلَّ بِهِ النَّاسَ ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .ترجمہ
سیدنا عمرو بن شرحبیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے دیدہ و دانستہ میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کی تاکہ اس کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرے، تو اسے چاہیے کہ وہ جہنم کی آگ میں اپنا ٹھکانہ بنا لے۔“
اس روایت کی سند صحیح ہے اور یہ ان متواتر احادیث کے زمرے میں آتی ہے جن میں نبی کریم ﷺ پر جھوٹ باندھنے والے کے لیے سخت وعید بیان کی گئی ہے۔