المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ النَّهْيِ عَنْ الفحش باب: فحش گوئی اور بے حیائی کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2716
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : صَرَخَ دِيكٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَجُلٌ : اللَّهُمَّ الْعَنْهُ ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَسُبَّهُ ، وَلَا تَلْعَنْهُ ، فَإِنَّهُ يَدْعُو لِلصَّلَاةِ " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی موجودگی میں ایک مرغ نے بانگ دی تو ایک شخص نے (اس سے تنگ آ کر) کہا: «اللَّهُمَّ الْعَنْهُ» ”اے اللہ! اس پر لعنت فرما۔“ اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے برا بھلا مت کہو اور نہ ہی اس پر لعنت کرو، کیونکہ یہ نماز کے لیے بیدار کرتا ہے۔“