المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْمَوَاقِيتِ باب: نماز کے مقررہ اوقات کا بیان۔
حدیث نمبر: 268
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا عَمْرٌو الْجُعْفِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : ( كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْفِرُ بِالْفَجْرِ ) .ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز خوب روشن وقت میں (یعنی جب صبح کا اجالا پھیل جاتا تو) ادا فرمایا کرتے تھے۔“
اس حدیث کی تخریج امام حارث نے اپنی مسند میں کی ہے، تاہم اس کی سند میں عبدالعزیز بن ابان نامی راوی شامل ہے جسے ائمہ جرح و تعدیل نے کذاب اور متروک قرار دیا ہے، اس لیے فنی اعتبار سے یہ روایت سخت ضعیف اور ناقابلِ احتجاج ہے۔