المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ الاستئذان باب: اجازت طلب کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2646
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ ، قَالَ : إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، فَقَالَ : أَسْتَأْذِنُ عَلَى أُمِّي ؟ ، فَقَالَ : " إِنَّكَ إِنْ لَمْ تَسْتَأْذِنْ عَلَيْهَا رَأَيْتَ مِنْهَا مَا يَسُوؤُكَ " .ترجمہ
مسلم بن نذیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ ”کیا میں اپنی والدہ کے پاس (کمرے میں) داخل ہوتے وقت بھی اجازت طلب کروں؟“ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”ہاں! یقیناً اگر تم ان سے اجازت طلب نہیں کرو گے تو ہو سکتا ہے کہ تم انہیں ایسی حالت میں دیکھ لو جو تمہیں ناگوار و ناپسندیدہ لگے۔“
یہ اثر صحیح ہے اور اسے امام ابن ابی شیبہ نے المصنف میں (حدیث: 2656) اور امام بخاری نے الادب المفرد میں (حدیث: 1063) روایت کیا ہے۔