❮
❯
حدیث نمبر: 2573
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ أَبِي مَكِينٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خُيِّرَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، أَيَّ أَزْوَاجِكِ تَخْتَارِينَ " ؟ قَالَتْ : أَخْتَارُ فُلَانًا ، الْمُتَوَفَّى عَنْهَا ، وَكَانَ أَحْسَنَهُمْ خُلُقًا ، وَقَدْ كَانَ قُتِلَ عَنْهَا اثْنَانِ .
ترجمہ

ابومجلز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کو یہ اختیار دیا گیا کہ: ”تم اپنے شوہروں میں سے کس کا انتخاب کرنا پسند کرو گی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں فلاں کا انتخاب کرتی ہوں“، یہ وہ شوہر تھے جن کا ان کے نکاح میں انتقال ہو گیا تھا، اور وہ اپنے اخلاق کے اعتبار سے ان تمام میں سب سے زیادہ بہترین تھے، جبکہ ان کے شوہروں میں سے دو (اللہ کی راہ میں) شہید ہوئے تھے۔“
یہ روایت مرسل ہے اور امام مسدد رحمہ اللہ نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، جس کی تخریج المطالب العالیہ میں کی گئی ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب البر والصلة / حدیث: 2573
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مرسل
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :مرسل. »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»