المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطب— طب اور علاج معالجے کا بیان۔
بَابُ الحجم باب: حجم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2514
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ عَلَى قَرْنِهِ بَعْدَمَا سُمَّ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے زہر دیے جانے کے بعد اپنے سرِ مبارک کے بالائی حصے پر پچھنے لگوائے (یعنی حجامہ کروایا تھا)۔“
اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے مسند احمد میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں جابر بن یزید جعفی ضعیف راوی ہے، تاہم زہر کے اثر کو زائل کرنے کے لیے رسول اللہ ﷺ کا حجامہ کروانا دیگر صحیح احادیث سے بھی ثابت ہے۔