المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطب— طب اور علاج معالجے کا بیان۔
بَابُ الحجم باب: حجم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2512
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا هَاجَ بِأَحَدِكُمُ الدَّمُ فَلْيُهْرِقْهُ ، وَلَوْ بِمِشْقَصٍ " .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ اسے نبی کریم ﷺ سے ہی بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا خون جوش مارے (یعنی خون کا غلبہ ہو) تو اسے چاہیے کہ وہ اسے (فصد یا حجامہ کے ذریعے) بہا دے، خواہ وہ تیر کے چوڑے پھل ہی کے ذریعے کیوں نہ ہو۔“
امام ابو یعلیٰ موصلی نے اس حدیث کو اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند میں محمد بن القاسم الاسدی ضعیف راوی ہے۔