المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيد— شکار کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ حل أَكَلَ صيد الْبَحْرِ بغير ذبح باب: سمندری شکار کو ذبح کیے بغیر کھانے کے حلال ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2366
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي بَكْرٍ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : كُلُّ دَابَّةٍ فِي الْبَحْرِ قَدْ ذَبَحَهَا اللهُ تَعَالَى لَكُمْ فَكُلُوهَا " .ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سے روایت ہے کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سمندر کی ہر جاندار چیز کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ذبح کر دیا ہے (یعنی حلال کر دیا ہے)، پس تم اسے کھاؤ۔“