المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الذبائح— ذبائح اور جانور ذبح کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ مَا يكره أكله باب: مکروہ کھانوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2342
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خَالَتِي مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، فَقَالَتْ لَهُ : أَلَا نُقَدِّمَ لَكَ شَيْئًا أَهْدَتْهُ لَنَا حَفِيدُ أُمِّ عَتِيقٍ ، فَأَتَتْهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضِبَابٍ مَشْوِيَّةٍ ، فَلَمَّا رَآهَا تَفَلَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهَا ، وَأَمَرَنَا أَنْ نَأْكُلَ ... " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ .
وَقَدْ أَخْرَجَهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو دَاوُدَ ، وَغَيْرُهُمَا مِنْ طُرُقٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ دُونَ هَذِهِ الزِّيَادَةِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوا، تو انہوں نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”کیا ہم آپ کی خدمت میں وہ چیز پیش نہ کریں جو اُم عتیق کی پوتی نے ہمیں ہدیہ کی ہے؟“ پھر وہ آپ ﷺ کے پاس بھنے ہوئے سوسمار (گوہ) لے کر آئیں، جب آپ ﷺ نے انہیں دیکھا تو تین مرتبہ تھوکا اور ان میں سے کچھ نہیں کھایا، اور ہمیں کھانے کا حکم دیا۔...پھر باقی حدیث بیان کی۔
اسے احمد، ابوداؤد اور دیگر نے علی بن زید سے کئی سندوں سے روایت کیا ہے، مگر اس اضافے کے بغیر۔