المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ الخاتم باب: انگوٹھی سے متعلق باب۔
حدیث نمبر: 2271
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْعَوَامِّ ، عَنْ أَزْهَرَ بْنِ رَاشِدٍ قَالَ : [ كَانَ] أَنَسٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا حَدَّثَ أَصْحَابَهُ بِحَدِيثٍ لَا يَدْرُونَ مَا هُوَ ، أَتَوُا الْحَسَنَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَفَسَّرَهُ لَهُمْ . فَفَسَّرَ لَهُمُ الْحَسَنُ يَوْمًا حَدِيثَ : لَا تَنْقُشُوا فِي خَوَاتِمِكُمْ عَرَبِيًّا " ، أَيْ : " لَا تَنْقُشُوا مُحَمَّدًا " .ترجمہ
ازہر بن راشد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب اپنے شاگردوں کو ایسی حدیث بیان کرتے جسے وہ نہ سمجھ پاتے تو وہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے پاس آتے، اور وہ ان کے لیے اس کی تشریح کرتے۔ ایک دن سیدنا حسن نے ان کے لیے ”اپنی انگوٹھیوں پر کوئی عربی لفظ نقش نہ کرو“ والی حدیث کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا، یعنی: ”(رسول اللہ ﷺ کا نامِ مبارک) محمد (ﷺ) نقش نہ کرو۔“