المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ الوشم باب: جسم گودنے (ٹیٹو بنوانے) کے شرعی حکم سے متعلق باب۔
حدیث نمبر: 2235
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : " حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ مَرِيضٌ ، فَرَأَيْتُ أَسْمَاءَ بِنْتَ عُمَيْسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تَذُبُّ [عَنْهُ] وَهِيَ مَوْشُومَةُ الْيَدَيْنِ [ أَيْ : مَنْقُوشَتُهُمَا بِالْحِنَّاءِ ] " .ترجمہ
احمد بن منیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں ہشیم نے حدیث سنائی، انہیں اسماعیل بن ابی خالد نے، اور انہیں قیس بن ابی حازم نے، وہ فرماتے ہیں کہ ”میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ وہ بیمار تھے۔ میں نے سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ ان سے (مکھیاں) ہٹا رہی تھیں، اور ان کے ہاتھوں پر نقش و نگار بنے ہوئے تھے“
یعنی ان کے ہاتھ مہندی سے نقش کیے ہوئے تھے۔