❮
❯
حدیث نمبر: 2135
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ الرَّحَبِيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَقِفَنَّ عِنْدَ رَجُلٍ يُقْتَلُ مَظْلُومًا ; فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى مَنْ حَضَرَهُ حِينَ لَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ ، وَلَا يَقِفَنَّ عِنْدَ رَجُلٍ يُضْرَبُ مَظْلُومًا ; فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى [مَنْ] حَضَرَهُ حِينَ لَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ " .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ہرگز ایسے مَظْلُوم کے پاس کھڑا نہ ہو جسے قَتْل کیا جا رہا ہو؛ کیونکہ جب وہاں موجود لوگ اس کا دِفَاع (بچاؤ) نہیں کرتے تو ان پر لَعْنَت نازل ہوتی ہے، اور کوئی شخص ہرگز ایسے مَظْلُوم کے پاس کھڑا نہ ہو جسے زدوکوب کیا جا رہا ہو؛ کیونکہ جب وہاں موجود لوگ اس کا دِفَاع نہیں کرتے تو ان پر بھی لَعْنَت نازل ہوتی ہے۔“
یہ روایت کتاب «مَسْنَدُ اَحْمَد بْنِ مَنِیْعٍ» کی ہے، تاہم اس کی سند میں حُسین بن قیس الرَّحَبِی ضعیف راوی ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب الخلافة والإمارة / حدیث: 2135
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًا
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :إسناده ضعيف جدًا. »
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11675»