المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ اللقاء والأمر بالصمت باب: دشمن سے مقابلے کے وقت دعا مانگنے اور خاموشی اختیار کرنے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2016
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِي رُهْمٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ تَعَالَى يُحِبُّ الصَّمْتَ عِنْدَ ثَلَاثٍ : عِنْدَ تِلَاوَةِ الْقُرْآنِ ، وَعِنْدَ الزَّحْفِ ، وَعِنْدَ الْجِنَازَةِ .ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تین مواقع پر خاموشی کو پسند فرماتا ہے: قرآنِ کریم کی تلاوت کے وقت، جہاد میں دشمن کی صفوں کی جانب پیش قدمی کے وقت اور جنازے کے وقت۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی مبہم (غیر معروف) ہے۔