المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ شدة العدو والمشي باب: تیز رفتاری کے ساتھ دوڑنے اور پیدل چلنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2010
أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : إِنَّ قَوْمًا شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللهِ الْمَشْيَ فَدَعَاهُمْ فَقَالَ : عَلَيْكُمْ بِالنَّسَلَانِ ، فَنَسَلْنَا فَوَجَدْنَاهُ أَخَفَّ عَلَيْنَا .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے پیدل چلنے کی مشقت کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے انہیں بلا کر ارشاد فرمایا: ”تم تیز قدموں سے چست ہو کر چلنے (نسلان) کو اختیار کرو“، چنانچہ جب ہم نے اسی انداز میں تیز چلنا شروع کیا تو ہم نے اسے اپنے لیے بہت ہلکا اور آسان پایا۔