المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الجهاد باب: جہاد کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1949
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا حَبِيبُ بْنُ شِهَابٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَطَبَ النَّاسَ : مَا فِي النَّاسِ مِثْلُ رَجُلٍ أَخَذَ بِرَأْسِ فَرَسِهِ فَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَيَجْتَنِبُ شُرُورَ النَّاسِ ، وَمِثْلُ رَجُلٍ نَاءٍ فِي نِعْمَةٍ يَقْرِي ضَيْفَهُ وَيُعْطِي حَقَّهُ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جس دن لوگوں کو خطبہ دیا تو ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں کوئی بھی شخص اس مرد کی مانند (افضل) نہیں جو اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے اللہ کی راہ میں جہاد کرے اور لوگوں کے شرور سے کنارہ کش رہے، اور اس شخص کی مانند بھی کوئی نہیں جو اپنی نعمتوں (مال و مویشی) کے ساتھ آبادی سے دور تنہائی میں مقیم ہو، اپنے مہمان کی بھرپور مہمانی کرے اور اس کا واجب حق ادا کرے۔“