المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الجهاد باب: جہاد کی فضیلت کا بیان۔
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بَعَثَ يَزِيدَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى الشَّامِ ، فَمَشَى مَعَهُمْ نَحْوًا مِنْ مِيلَيْنِ ، فَقِيلَ لَهُ : يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لَوِ انْصَرَفْتَ ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى حَرَّمَهُمَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى النَّارِ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو جب (لشکر دے کر) شام کی مہم پر روانہ کیا تو آپ ان کی مشایعت میں تقریباً دو میل تک پیدل چلے، اس دوران آپ سے عرض کیا گیا: اے خلیفہ رسول اللہ ﷺ! کیا ہی بہتر ہو کہ اب آپ واپس تشریف لے جائیں؟ تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”«مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى حَرَّمَهُمَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى النَّارِ» جس شخص کے قدم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خاک آلود ہوئے، اللہ عزوجل ان دونوں کو دوزخ کی آگ پر حرام فرما دے گا“
امام احمد بن منیع رحمہ اللہ نے اس حدیثِ مبارکہ کو اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔