المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الغسل— غسل کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ أَمْرِ الْجُنُبِ بِالْوُضُوءِ إِنْ لَمْ يَغْتَسِلْ باب: غسل نہ کرنے کی صورت میں جنبی کو وضو کرنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 183
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ الْأَخْنَسِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : " كَانَ سَعْدٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُجْنِبُ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وَيَخْرُجُ " .ترجمہ
سیدنا مصعب بن سعد اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا: ”سیدنا سعد رضی اللہ عنہ (کبھی) حالتِ جنابت میں ہوتے، پھر وہ (نماز کی طرح کا) وضو فرماتے اور (باہر) تشریف لے جاتے۔“
امام مسدد بن مسرہد نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔