المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النكاح— نکاح کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ أحكام النَّظَرِ باب: نگاہ ڈالنے کے شرعی احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1587
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، ثَنَا يُونُسُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : " بَيْنَا أَنَا أَطُوفُ بِالْبَيْتِ إِذْ رَأَيْتُ امْرَأَةً فَأَعْجَبَتْنِي " ، وَكَانَ يُقَالُ : لَا يَضُرُّكَ حُسْنُ امْرَأَةٍ لَا تَعْرِفُهَا .ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک مرتبہ میں بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا کہ اچانک میری نظر ایک عورت پر پڑی جو مجھے بھلی معلوم ہوئی،“ اور یہ کہا جاتا تھا کہ: ”جس عورت کو تم نہ جانتے ہو، اس کا حسن و جمال تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔“