المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الربا باب: سود کا بیان۔
حدیث نمبر: 1387
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَمَّنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - سُئِلَ عَنْ بَعِيرٍ بِبَعِيرَيْنِ نَسِيئَةً ، فَقَالَ : الزِّيَادَةُ يَصْلُحُ بَعْضُهَا بِبَعْضٍ ، فَأَمَّا لَحْمٌ مَوْضُوعٌ فَلَا بَأْسَ بِهِ .ترجمہ
یحییٰ نے ہشام اور یحییٰ بن ابی کثیر کے واسطے سے اس شخص سے روایت کیا جس نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا تھا کہ ان سے ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹوں کی ادھار بیع کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”یہ زیادتی جائز ہے کیونکہ بعض، بعض کے بدلے میں درست واقع ہوتا ہے، رہا وہ گوشت جو ذبح کر کے سامنے رکھ دیا گیا ہو تو اس کے تبادلے میں کوئی حرج نہیں ہے۔“