المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الربا باب: سود کا بیان۔
حدیث نمبر: 1385
قَالَ : وَحَدَّثَنِي أَوْسُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ : أَنَّهُ لَقِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فَسَأَلَهُ عَنِ الصَّرْفِ ، فَقَالَ : لَا بَأْسَ بِهِ . ثُمَّ بَلَغَهُ أَنَّهُ رَجَعَ عَنْ ذَلِكَ الْقَوْلِ .ترجمہ
برید بن ابی مریم سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ملاقات کر کے ان سے بیعِ صرف (کرنسی کے تبادلے) کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے“، پھر انہیں یہ خبر پہنچی کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے اس قول سے رجوع فرما لیا تھا۔