المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الهدي باب: ہدی کا بیان۔
حدیث نمبر: 1267
وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَجَبَتْ عَلَيَّ بَدَنَةٌ ، وَقَدْ نُحِرَتِ الْبُدْنُ ، فَمَا تَرَى ؟ قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اذْبَحْ مَكَانَهَا سَبْعًا مِنَ الشَّاءِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھ پر ایک اونٹ کی قربانی واجب تھی، اور اب قربانی کے اونٹ ذبح کیے جا چکے ہیں (یعنی مجھے میسر نہیں)، تو اس بارے میں آپ کا کیا ارشادِ گرامی ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اس (اونٹ) کے مقام پر سات بکریاں ذبح کر لو۔“