المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ النَّهْيِ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1100
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ قَالَ : إِنَّ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللهِ أَتَوْا أَبَا الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَهُمْ صِيَامٌ ، فَقَالَ : إِنَّ هَذَا يَوْمُ عِيدٍ ، فَأُقْسِمُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُفْطِرُوا .ترجمہ
قیس بن سکن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بعض ساتھی جمعہ کے دن سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جبکہ وہ روزے سے تھے۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ عید کا دن ہے، لہٰذا میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم روزہ افطار کر دو۔“