المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ النَّهْيِ عَنْ صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ باب: ایامِ تشریق میں روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1096
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قُمْ ، فَصِحْ فِي النَّاسِ ، أَنَّ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ أَكْلٍ ، وَشُرْبٍ ، لَا يُصَامُ فِيهَا .
1096 \ 2 - أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، أَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، مِثْلَهُ .
1096 \ 3 - وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَالْحَارِثُ جَمِيعًا : حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، بِهِ .
مُحَمَّدٌ ضَعِيفٌ وَهُوَ أَبُو إِبْرَاهِيمَ الْمَدَنِيُّ الَّذِي كَنَّاهُ النَّضْرُ .ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اٹھو اور لوگوں میں اعلان کر دو کہ ایامِ تشریق کھانے پینے کے دن ہیں، ان دنوں روزہ نہیں رکھا جائے گا۔“
نضر بن شمیل نے ابو ابراہیم مدنی کے واسطے سے اسماعیل سے اسی طرح روایت کیا ہے۔ امام احمد بن منیع اور امام حارث نے بھی روح بن عبادہ کے واسطے سے محمد بن ابی حمید سے یہی روایت نقل کی ہے۔ محمد بن ابی حمید ضعیف ہیں اور یہی ابو ابراہیم مدنی ہیں جنہیں نضر نے کنیت سے ذکر کیا ہے۔