المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ السَّحُورِ باب: سحری کا بیان۔
حدیث نمبر: 1056
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا بَحْرُ بْنُ كَنِيزٍ السَّقَّا ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَصِيرِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْإِسْكَنْدَرَانِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْجَمَاعَةُ بَرَكَةٌ ، وَالثَّرِيدُ بَرَكَةٌ ، وَالسُّحُورُ بَرَكَةٌ ، تَسَحَّرُوا ; فَإِنَّهُ يَزِيدُ فِي الْقُوَّةِ ، وَهُوَ مِنَ السُّنَّةِ ، تَسَحَّرُوا وَلَوْ بِجَرْعَةٍ مِنْ مَاءٍ - أَوْ عَلَى جَرْعَةٍ مِنْ مَاءٍ - تَسَحَّرُوا ، صَلَوَاتُ اللهِ عَلَى الْمُتَسَحِّرِينَ .ترجمہ
سیدنا ابو سعید اسکندرانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جماعت (یعنی مل جل کر رہنے اور کھانے) میں برکت ہے، ثرید (شوربے میں تیار شدہ روٹی) برکت ہے اور سحری کھانا بھی سراسر برکت ہے؛ لہٰذا تم سحری ضرور کیا کرو کیونکہ یہ جسمانی قوت میں اضافے کا موجب ہے اور سنتِ مبارکہ کا حصہ ہے، سحری کا اہتمام کرو خواہ پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ ہو، تم سحری ضرور کیا کرو؛ «صَلَوَاتُ اللهِ عَلَى الْمُتَسَحِّرِينَ» سحری کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتیں نازل ہوں۔“