المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ السَّحُورِ باب: سحری کا بیان۔
حدیث نمبر: 1054
قَالَ : وَحَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ ضَمْرَةَ وَالْمُهَاجِرِ ابْنَيْ حَبِيبٍ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : عَلَيْكُمْ بِالسُّحُورِ ; فَإِنَّهُ الْغَدَاءُ الْمُبَارَكُ ، وَأَسْفِرُوا بِهِ مَا اسْتَطَعْتُمْ ، وَتَسَحَّرُوا ، وَلَوْ بِجَرْعَةٍ مِنْ مَاءٍ .ترجمہ
ضمرہ اور مہاجر پسرانِ حبیب سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سحری کو اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ یہ ایک بابرکت کھانا ہے، اور جہاں تک ہو سکے اسے (صبحِ صادق کے قریب) مؤخر کر کے کھایا کرو، اور سحری ضرور کیا کرو خواہ پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ ہو“۔