المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابٌ مِنْهُ وَفِيهِ السُّنَّةُ فِي تَعْجِيلِ الْفِطْرِ وَالنَّهْيُ عَنِ الْوِصَالِ باب: افطار میں جلدی کرنے کی سنت اور وصال کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1025
وَقَالَ أَيْضًا : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا حُبَابَةُ بِنْتُ عَجْلَانَ ، عَنْ أُمِّهَا أُمِّ حَفْصٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ جَرِيرٍ ، عَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَاعٍ قَالَتْ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : عَجِّلُوا الْإِفْطَارَ ، وَأَخِّرُوا السُّحُورَ .ترجمہ
سیدہ ام حکیم بنت وداع رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم افطار کرنے میں جلدی کیا کرو اور سحری کرنے میں تاخیر کیا کرو۔“