حدیث نمبر: 9176
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : ضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَثَلًا وَاحِدًا وَثَلَاثَةً وَخَمْسَةً وَسَبْعَةً وَتِسْعَةً وَأَحَدَ عَشَرَ . ¤ قَالَ : فَضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَثَلًا وَتَرَكَ سَائِرَهَا قَالَ : " إِنَّ قَوْمًا كَانُوا أَهْلَ ضَعْفٍ وَمَسْكَنَةٍ قَاتَلَهُمْ أَهْلُ تَجَبُّرٍ وَعَدَاءٍ ، فَأَظْهَرَ اللَّهُ أَهْلَ الضَّعْفِ عَلَيْهِمْ ، فَعَمَدُوا إِلَى عَدُوِّهِمْ فَاسْتَعْمَلُوهُمْ وَسَلَّطُوهُمْ فَأَسْخَطُوا اللَّهَ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْأَحْلَجُ الْكِنْدِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقَدْ ضُعِّفَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے مختلف مثالیں بیان کیں ، ایک ، تین ، پانچ ، سات ، نو اور گیارہ ، راوی بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک مثال بیان کی ، اور باقی سب کو ترک کر دیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو لوگ ضعیف اور کمزور ہوں اور اُن کے ساتھ جبر اور دشمنی کرنے والے لوگ لڑائی کریں اور پھر اللہ تعالیٰ ان کمزور لوگوں کو ظالموں پر غلبہ دیدے ، پھر وہ لوگ اپنے دشمن کی طرف جائیں اور انہیں اپنا عامل بنا لیں ، اور انہیں مسلط کر لیں ، ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کو اپنے پر ، اُس دن تک کے لیے ، ناراض کر لیں گے ، جب وہ لوگ ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی احلح کندی ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 9176
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (407/5)»