حدیث نمبر: 8871
عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي مَرَضِهِ فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ امْرَأَةً بَيْضَاءَ مَوْشُومَةَ الْيَدَيْنِ تَذُبُّ عَنْهُ وَهِيَ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے یہ ان کی بیماری کے دوران کی بات ہے ، تو میں نے ان کے پاس ایک خاتون کو پایا جو سفید رنگ کی تھیں اور ان کے ہاتھوں پر گودنے کا نشان تھا ، وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے مکھی وغیرہ ہٹا رہی تھیں وہ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8871
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (131/24)»