حدیث نمبر: 8555
عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ ، فَقَالَ لَهُ أَبِي : لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ ، قَدْ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَضْرَبَ عُمَرُ . ¤ وَأَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ حُلَلِ الْحِبَرَةِ ; لِأَنَّهَا تُصْبَغُ بِالْبَوْلِ فَقَالَ لَهُ أَبِي : لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ قَدْ لَبِسَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَبِسْنَاهُنَّ فِي عَهْدِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ . ¤
محمد محی الدین

حسن بصری بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حج تمتع کرنے سے منع کرنے کا ارادہ کیا ، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کو اس کا اختیار نہیں ہے ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا تھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کوئی جواب نہیں دیا تھا ۔ انہوں نے حبرہ کے حلوں کو استعمال کرنے سے منع کرنے کا ارادہ کیا کیونکہ انہیں پیشاب کے ذریعے رنگا جاتا ہے ، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کپڑے کو پہنا ہے ، اور آپ کے زمانہ میں ہم نے بھی اسے پہنا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8555
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (143/5)»