مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبَيَاضِ . باب: سفید کپڑے کا بیان
حدیث نمبر: 8551
وَعَنِ الْحَسَنِ - أَظُنُّهُ عَنْ أَنَسٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَلَيْكُمْ بِثِيَابِ الْبِيضِ فَلْيَلْبَسْهَا أَحْيَاؤُكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَنَسٍ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ . ¤محمد محی الدین
حسن بصری ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم پر سفید کپڑے پہننا لازم ہے ، تمہارے زندہ لوگ اسے پہنیں اور اس ( رنگ کے کپڑے ) میں ہی تم اپنے مردوں کو کفن دو “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کسی شک کے بغیر نقل کی ہے ۔