مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْقَمِيصِ وَالْكُمِّ . باب: قمیص اور آستین کا بیان
حدیث نمبر: 8508
وَعَنْ عَطَاءٍ قَالَ : كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَلْبَسُ قَمِيصًا مِنْ كَرَابِيسَ إِلَى نِصْفِ سَاقَيْهِ وَرِدَاؤُهُ يَضْرِبُ أَلْيَتَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
عطاء بیان کرتے ہیں : سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اونی قمیص پہنتے تھے جو نصف پنڈلی تک آتی تھی اور ان کی چادر ان کی پشت تک آتی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء ہے ، اور وہ ضعیف ہے دحیم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔