حدیث نمبر: 8358
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا غُلَامٌ أَسْوَدُ يَغْمِزُ ظَهْرَهُ ، فَسَأَلَهُ ، فَقَالَ : " إِنَّ النَّاقَةَ اقْتَحَمَتْ بِي " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، ایک سیاہ فام غلام آپ کی کمر دبا رہا تھا ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : اونٹنی نے مجھے گرا دیا تھا ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ امام بزار اور امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن زید بن اسلم کا معاملہ مختلف ہے ۔ ابوحاتم اور دیگر حضرات نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے انہیں ضعیف کہا: ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8358
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (226) أخرجه البزار فى المسند (3033)»